ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم مودی مصر کے اعلیٰ ترین ایوارڈ آرڈر آف دی نائل سے سرفراز

وزیر اعظم مودی مصر کے اعلیٰ ترین ایوارڈ آرڈر آف دی نائل سے سرفراز

Mon, 26 Jun 2023 13:31:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 26/جون(ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے مصر کے سرکاری دورے کا آج دوسرا دن ہے اور انہیں صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے اعلیٰ ترین اعزاز ”آرڈر آف دی نائل“سے نوازا- وزیر اعظم مودی کو دیا جانے والا یہ ایوارڈ کسی بھی ملک کا 13واں اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ہے-”آڈر آف دی نائل“کو مصر نے 2015میں متعارف کرایا تھا- پھر اسے مصر کے سلطان حسین کامل نے قائم کیا-1953میں بادشاہت کے خاتمے اور مصر کے جمہوریہ بننے کے بعد آرڈر آف دی نائل کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز کے طور پر دوبارہ تشکیل دیا گیا-یہ اعزاز ان سربراہان مملکت، شہزادوں اور نائب صدور کو دیا جاتا ہے جو مصر یا انسانیت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیتے ہیں - یہ خالص سونے کے ہار کی طرح ہے اور تین مربع سونے کے ٹکڑوں پر مشتمل ہے- اس پر فیروزی اور روبی سے سجے گول سونے کے پھول کی تین اکائیاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں -

مصر کی طرف سے دیے گئے آرڈر آف دی نیل کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 9سالوں میں 12دیگر ریاستی اعزازات حاصل کیے ہیں - یہ اعزازات پاپوا نیو گنی، فجی، جمہوریہ پلا، بھوٹان، امریکہ، بحرین، مالدیپ، روس، متحدہ عرب امارات، فلسطین، افغانستان اور سعودی عرب نے فراہم کئے ہیں -


Share: